سام سنگ نے نئے bada 2.0 مواصلاتی نظام کے عالمی تعارفی دورے کا آغاز کردیا

لاہور: ستمبر، 2011

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ، عالمی سطح پر برقی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی میں سرفہرست اور اعزاز یافتہ ادارہ ہے، جس نے ایک عالمی تشہیری دورے کا آغاز کیا ہے ، جس کے دوران سام سنگ کے جدید ترین مواصلاتی پلیٹ فارم Bada 2.0 کو دنیا بھر میں فروغ دیا جائے گا۔ اس دورے کا اہتمام Bada Developer Day کے موقع پر کیا گیا ہے، تاکہ bada ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفید سہولیاتApplications تخلیق کرنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ اس دورے کے دوران bada ماہرین مختلف ممالک میں خصوصی تربیت فراہم کریں گے اور 2.0 bada سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کٹ (SDK)کی صلاحیتوں کے حوالے سے اپنے دلچسپ اور مفید تجربات سے شائقین کو آگاہ کریں گے۔

سام سنگ کا ارادہ ہے کہ ، بھارت سے اس تشہیر ی مہم کا آغاز کرنے کے بعد ، 18 سے زائد ممالک میں bada ڈیویلپر ڈے منایا جائے گا۔ ان ممالک میں چین ، روس اور برطانیہ بھی شامل ہیں ، جہاں bada پلیٹ فارم کے تخلیق کاروں کی ایک بڑی تعداد اور متحرک صارفین موجود ہیں۔اس نئی ایجاد کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ bada ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ فونز کی مقبولیت میں بھی بے حد اضافے کی توقع ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ ہم ہر سال سام سنگ bada کے تخلیق کار صارفین کے لئے عالمی ڈیویلپر ڈے مناتے ہیں، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ذہین اور غیرمعمولی صلاحیت رکھنے والے تخلیق کاروں کی بنائی ہوئی کارآمد ایپلی کیشنز تک تمام صارفین کو رسائی حاصل ہو سکے ، اور bada کے شائقین کا حلقہ وسیع تر ہوتا رہے۔ اس نوعیت کی تشہیری سرگرمیوں کے نتیجے میں Bada 2.0 کو عالمی سطح پر مزید مقبولیت حاصل ہو رہی ہے، اور دنیا بھر کے صارفین اس پلیٹ فارم کی افادیت کے قائل ہو رہے ہیں۔اسی لئے سام سنگ ان تخلیق کاروں کی بھرپور معاونت کے لئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

bada 2.0 سام سنگ کی تخلیقی مہارت کا شاہکار ہے، جس کے ذریعے ؛ ہمہ وقت متعدد سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس میں براہ راست WiFi کے علاوہ ، Near Field Communication (NFC) کی سہولت اور آواز پہچاننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ان صلاحیتوں کے باعث اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین جدید ترین ایپلی کیشنز سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان جدید ایپلی کیشنز میں؛ موبائل کے ذریعے رقوم کی ترسیل ، ٹرانسپورٹ پاس کارڈ کے ذریعے رقوم کی ادائیگیاں اور انٹر نیٹ نیٹ ورکنگ کے بغیر ہی فائلوں اور معلومات کا تبادلہ جیسی مفید سہولیات شامل ہیں۔bada 2.0 کے ذریعے HTML-5 اور جدید ترین Flash کی سہولیات بھی استعمال میں لائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے bada ڈیویلپر کی خصوصی ویب سائیٹ http://developer.bada.com/ ملاحظہ کریں۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون:
042-35861219 / 0300-8522254

Leave a Reply