سام سنگ نے سال 2011 کے دوران عالمی سطح پر 30 کروڑ موبائل فون فروخت کئے

لاہور: دسمبر، 2011 ۔ سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ، عالمی سطح پر موبائل ہینڈ سیٹ بنانے والا اعزاز یافتہ ادارہ ہے، جس نے اعلان کیا ہے کہ ، سال 2011 کے دوران سام سنگ کے تیار کردہ موبائل فون سیٹس کی مجموعی فروخت 30 کروڑ تک پہنچ گئی۔یہ اعداد سام سنگ موبائل فونز کی تاریخ میں سب سے بہترین کارکردگی ثابت ہوئے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ ہمیں بے حد فخر ہے کہ ہمارے ادارے کی اعلیٰ مصنوعات نے دنیا بھر میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور اپنے سالانہ اہداف کے حوالے سے کارکردگی کے نئے سنگ میل عبور کئے ہیں۔عالمی موبائل فون صنعت میں سام سنگ کی کارکردگی بے مثال ہے، اور ہماری مختلف مصنوعات اپنے اپنے حلقوں میں مقبول ترین ہیں، مثلاً ؛ اینڈرائیڈفون ، ونڈوز فون ، اور سام سنگ کی اپنی باڈا BADAپلیٹ فارم سہولت۔

سام سنگ کی اعلیٰ ترین ایجاد گیلکسی اسمارٹ فونز کی پوری رینج اپنی مثال آپ ہے، مثلاً گیلیکسی S اور گیلکسی S II دنیا کے جدید ترین اسمارٹ فونز میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کی مقبولیت اور کامیابیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔سال 2011 کے دوران متعارف ہونے والا گیلکسی S II بھی ایک کروڑ سیٹس کی تاریخی فروخت کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا چکا ہے ۔

سام سنگ کی باڈاBada سہولیات سے مزیّن اسمارٹ فونز کی عالمی فروخت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اب جدید تر باڈا 2.0 سہولیات بھی متعارف کروا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ باڈا سہولیات پر مبنی Wave اسمارٹ فون میں بھی نت نئی صلاحیتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سام سنگ Wave 3 نامی جدید ترین فون بھی تخلیق کیا گیا ہے۔

اکتوبر 2011 کے دوران ، سام سنگ نے ایک نئی ایجاد Galaxy Note بھی متعارف کروا ئی ہے۔ یہ ایک اسمارٹ موبائل آلہ ہے جو کہ دنیا میں پہلی مرتبہ 5.3 انچ کی HD Super AMOLED ڈسپلے اسکرین پیش کرتا ہے۔ صارفین اسے اسمارٹ فون کی طرح ہاتھ میں لے کر کہیں بھی جا سکتے ہیں ، اور کسی بھی مقام پر مستقل رابطے کی سہولت سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس میں ایک بے مثال User Interface بھی شامل ہے، جو کہ ٹچ اسکرین اور Pen Input کی دوہری ٹیکنالوجیز مہیا کر تا ہے۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
فون: 042-35861219
0300-8522254

Leave a Reply