سائن چائنا اور ایل ای ڈی چائنا کا آج آغاز

گوانگ چو، چین میں سائن اور ایل ای ڈی انڈسٹریز کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نمائش

گوانگ چو، چین، 20 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا

دنیا کے معروف سائن انڈسٹری ایونٹ 10 واں سالانہ سائن چائنا اور ایل ای ڈی صنعت کی رسدی زنجیر کی تکمیل سے وابستہ دنیا کے سب سے بڑا ایل ای ڈی ایونٹ ایل ای ڈی چائنا 2012ء نے آج 20 سے 23 فروری 2012ء تک گوانگ چو، عوامی جمہوریہ چین کے چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر پاچو کمپلیکس میں اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ یو بی ایم ٹرسٹ کے زیر اہتمام مشترکہ مقام پر ہونے والے میلے بدستور نئے ریکارڈ اور خریدار کے لیے بھرپور تجربہ تخلیق کرنے کی صورت میں جدت قائم کریں گے۔

سائن چائنا 2012ء ایک لاکھ مربع میٹر سے زائد پر آٹھ سے بڑھتے ہوئے دس ہالوں تک پھیل گیا ہے – جو 2011ء ایڈیشن سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ نمائش دنیا بھر سے 1320 نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گی جن میں دنیا کے چند معروف برانڈز مثلاً رولینڈ، فیوجی فلم، کینن، ننگ بو یوان یوان، ہیبی یوسین انڈسٹری اینڈ ٹریڈ، گوانگ چو آؤرائز المونیم پروڈکٹس، شو شاپ ڈسپلے، فوکس کون، ہونگ لی، نیشن اسٹار، فلپس لیومی ایل ای ڈیز، ریوبیوین، یونی لیومن اور دیگر کئی شامل ہیں۔

70 ہزار مربع میٹر پر 900 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ ایل ای ڈی چائنا 2012ء نے میلے کی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر منعقد ہونے کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ رواں سال، ایل ای ڈی چائنا 2012ء 250 سے زائد ایل ای ڈی ڈسپلے نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا، جو دنیا بھر میں منعقدہ ایسی تمام نمائشوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مزید برآں، نمائش میں ایک اضافی منزل کا اضافہ کیا گیا ہے جو ایل ای ڈی لائٹنگ کے لیے خصوصی شعبے کی حامل ہوگی، جہاں 400 سے زائد ایل ای ڈی لائٹنگ کے نمائش کنندگان اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی، مصنوعات اور انداز پیش کریں گے۔ معروف غیر ملکی برانڈز میں فلپس لیومی ایل ای ڈیز، ریوبیکون ٹیکنالوجی، نیوسل، اوویشن پولیمرز، ڈووا، ٹی این-سانسو، سیفائرٹیک، ورٹیکل، مونو کرسٹل، رس جیمز اور پین ٹیک چند ہیں۔

دونوں میلوں کے ساتھ 19 اور 21 فروری کو پہلا چائنا انٹرنیشنل ایل ای ڈی ایپلی کیشن فورم اور 20 فروری کو چائنا ایل ای ڈی انٹلیکچوئل پراپرٹی سمٹ بھی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ایل ای ڈی ایپلی کیشن فورم 200 سے زائد عالمی ایل ای ڈی صنعتی رہنماؤں اور حکومتی عہدیداران کو ایل ای ڈی مارکیٹ کی موجودہ پیشرفت، معیارات اور رحجانات پر گفتگو کرنے اور بنیادی ڈھانچے اور تجارتی منصوبوں پر تحقیق پیش کرنے کے لیے جمعکرے گا۔ ایک روزہ ایل ای ڈی آئی پی سمٹ میں لیکچرز شامل ہوں گے کہ آئی پی کس طرح صنعت کی وضع قطع ترتیب دے رہا ہے، ساخت گر کس طرح اپنے پیٹنٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں اور اس نئے منظرنامے میں کیسی حکمت عملیاں بنا رہے ہیں۔

یو بی ایم ٹرسٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ ٹینگ نے کہا کہ “2012ء سائن اور ایل ای ڈی چائنا کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا سال ہے۔ ریکارڈ توڑ نمائش تعداد کے علاوہ، ہم نے رواں سال کلیدی تعلیمی اجزاء متعارف کروائے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف ایل ای ڈی اور سائن صنعتوں کی رسدی زنجیر میں خریداروں اور فروخت کنندگان کو منسلک کرنا نہیں، بلکہ ہم سمجھتےہیں کہ ایل ای ڈی میں ہونے والی تیز پیشرفت کے باعث اپنے شرکاکو اپنے گرد تبدیل ہوتے مواقع پر آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ہمارے میلوں میں گزارے گئے اپنے وقت کا فائدہ اٹھا سکیں۔”

ایک بیج مہمانوں کو ایل ای ڈی چائنا 2012ء اور سائن چائنا 2012ء دونوں تک رسائی دے گا۔ مزید معلومات کے لیے دیکھئے: www.signchina-gz.com اور www.ledchina-gz.com۔

ہدایات برائے مدیران
1. یو بی ایم ٹرسٹ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں (www.ubm.com)

یو بی ایم ٹرسٹ کمپنی لمیٹڈ یو بی ایم ایشیا کا ایک مشترکہ منصوبہ ادارہ ہے، جو لندن اسٹاک ایکسچینج میں مندرج یو بی ایم پی ایل سی کی ملکیت ہے۔

ہم چین میں وسیع پیمانے کی نمائشوں کا اہتمام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جو مختلف صنعتوں کا احاطہ کرتی ہیں، اور ساتھ ساتھ بیرون ملک ہونے والی معروف نمائشوں میں چینی اداروں کی شرکت کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ اپنی نوعیت کی دنیا کی معتبر ترین نمائشوں میں یہ دو ایونٹس چین کی سائٹ اور ایل ای ڈی صنعتوں کی ترقی اور اپ گریڈنگ کے لیے اہم محرک بن چکے ہیں، جو نمائش کنندگان اور مہمانوں کے لیے ایک-مقام پر جامع تجارتی پلیٹ فارم پیش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اب یو بی ایم ٹرسٹ کے تحت منعقدہ یہ ایونٹس یو بی ایم کی وسیع عالمی پہنچ اور پیشہ ورانہ تقریبات کے انتظام کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ نمائش کنندگان اور مہمانوں کو بہتر انداز میں خدمات پیش کر سکیں۔

یو بی ایم ٹرسٹ “مثبت، پرجوش، جدت طراز، اولوالعزم اور خدمات –وابستہ” بننے کا مقصد رکھتا ہے۔ یو بی ایم ٹرسٹ نمائش کی صنعت میں کامیابیاں اور جدت تخلیق کرنے سے وقفے ہے، تاکہ نئے معروف تجارتی میلے جاری کیے جائیں اور حقیقی عالمی تجارتی پلیٹ فارمز فراہم کیے جائیں۔

ذریعہ یو بی ایم ٹرسٹ

رابطہ:
للین لو، مارکیٹنگ مینیجر، یوبی ایم ٹرسٹ
ٹیلی فون: +86 20 3810 6261
فیکس: +86 20 3810 6200
ای میل: Lillian.luo@ubm.com

Leave a Reply