زرخر کانتونل بینک ڈی سوئس کا صارف بن گیا

زیورخ، سوئٹزرلینڈ، 30 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

زرخر کانتونل بینک پہلا سوئس بینک بن گیا ہے جو اپنے صارفین کو ای بینکنگ خدمات کی حیثیت سے ڈی سوئس کا سیکورسیف ڈیجیٹل سیف ڈپازٹ بکس فراہم کرے گا۔ سیکورسیف ایک انتہائی محفوظ انٹرنیٹ ڈیٹا سیف ہے جو ساس (سافٹویئر-ایز-اے-سروس) بیسڈ ہے اور صارفین کو دستاویز محفوظ کرنے کے لیے مرکزی مقام عطا کرتی ہے۔ سیکورسیف ڈیجیٹل ڈیٹا اور پاس ورڈز کے لیے ایک محفوظ مقام کی ضمانت دیتی ہے، جس تک کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔بینک اپنے صارفین کو یہ حل فراہم کر سکتے ہیں، ایک نجی ڈیجیٹل لاکر، جسے موجودہ ای بینکنگ حلوں میں با آسانی شامل کیا جا سکتا ہے۔ سیکورسیف برقی مالیاتی دستاویزات کی طویل المیعاد حفاظت اور ریکارڈ پر رکھنے کی بھی اجازت دیتی ہے۔

سیکورسیف سروس کے ذریعے ڈی سوئس انتہائی محفوظ انٹرنیٹ-بیسڈ ڈیٹا سیف متعارف کرواتا ہے جو  مشمولہ ڈیٹا میراث خصوصیات کی حامل ہے۔ سیکورسیف صارف کے لاگ ان سے لے کر ڈیٹا کی ترسیل تک اور بینک کے ڈیٹا سینٹرز میں محفوظ اسٹوریج کی سیکورٹی کی اعلیٰ ضروریات  کو پورا کرتا ہے۔ صارفین اپنی محفوظ شدہ دستاویزات تک بذریعہ انٹرنیٹ براؤزر یا آئی فون/آئی پیڈ ایپ (اینڈرائیڈ ایپ جلد ہی) کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور آزمودہ انکرپشن  طریقہ تیسرے فریقین کی غیر مجاز رسائی کو ناممکن بناتے ہیں۔ سیکورسیف تمام ڈیجیٹل ڈیٹا جیسا کہ کاروبار کے ذریعے دستاویزات اور معاہدوں، پاس ورڈز اور حتیٰ کہ بینکاری اور مالیاتی دستاویزات کے لیے سادہ اور صارف دوست انتظام اور طویل عرصے کے لیے محفوظ مقام فراہم کرتا ہے۔

ڈی سوئس کے سی ای او کرسچن شوارزر نے کہا کہ “سیکورسیف محفوظ کرنے کے قابل ذاتی دستاویزات کے لیے ایک مرکزی انتہائی محفوظ آن لائن اسٹوریج سروس ہے۔ ای بینکنگ حلوں سے ربط مالیاتی دستاویزات کی منتقلی کو بینک کی جانب سے براہ راست ڈیجیٹل تجوری میں منتقل کرنا ممکن بناتا ہے۔”

سیکورٹی کی اعلیٰ سطح اور ڈیجیٹل لاکر کا آسان استعمال دو ایسی وجوہات ہیں جس نے زرخر کانتونل بینک کو سیکورسیف کے انتخاب کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ یہ سروس اضافی قدر اور موجودہ ای بینکنگ حلوں سے کچھ بہتر جدید خصوصیات فراہم کرتی ہے۔

سیکورسیف صارفین کے لیے کیا قدر پیش کرتا ہے؟ ڈیجیٹل لاکر براہ راست زرخر کانتونل بینک کے ای -بینکنگ پلیٹ فارم سے منسلک ہے۔ یوں سیکورسیف ذاتی اسٹوریج لاکر کے ساتھ ساتھ برقی بینک اسٹیٹمنٹ اور دستاویزات کی منتقلی اور رسائی کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ ان فوائد میں مالیاتی دستاویزات کے لیے واضح اور منظم اسٹوریج، لچکدار انتظام اور ساتھ ساتھ ڈیٹا کا طویل المیعاد تحفظ شامل ہیں۔ مزید برآں صارفین اپنے نجی ڈیجیٹل ڈیٹا (پاس ورڈز، تصاویر، معاہدے وغیرہ) کے لیے ذاتی سیف ڈپازٹ بکس کی حیثیت سے انٹرنیٹ سیف کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ ابتدائی تعارفی میعاد کے دوران صارفین بینک کی جانب سے پیش کردہ خصوصی پیشکش کا بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

ڈائریکٹر چینج ای-بینکنگ، زرخر کانتونل بینک اور انتظامیہ کے رکن راجر ہیوبر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “کاروباری اور گھریلو ماحول میں ڈیجیٹل اسٹوریج کا ذمہ دارانہ استعمال بہت تیزی سے اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ ہم زیڈ کے بی آن لائن بینک میں سیکورسیف کی شمولیت کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کر رہے ہیں۔”

مزید معلومات:

ویب: http://www.securesafe.com/zkb

لوگوز/اسکرین شاٹس/: http://www.securesafe.com/press-kit

ٹویٹر:  http://www.twitter.com/securesafe

میڈیا روابط:

ڈی سوئس اے جی

کرسچن شوارزر، سی ای او

christian.schwarzer@dswiss.com

ٹیلی فون +41-44-515-11-11

فیکس +41-44-515-11-12

http://www.dswiss.com

ذریعہ: ڈی سوئس اے جی

Leave a Reply