روہدے اینڈ شوارز نے سوئس کوال کو حاصل کر کے ڈرائیو ٹیسٹ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی

میونخ، جرمنی، 28 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

روہدے اینڈ شوارز نے وائرلیس نیٹ ورکس میں سروس کے معیار (Qos) کی پیمائش و جانچ کے لیے سسٹم فراہم کرنے والے معروف ادارے سوئس کوال کو روہدے اینڈ شوارز گروپ آف کمپنیز میں شامل کر لیا ہے۔ 2000ء میں قائم ہونے والے زوخویل، سوئٹزرلینڈ میں قائم ادارے سوئس کوال کی شمولیت سے روہدے اینڈ شوارز صنعت کی مکمل ترین ٹیکنالوجی پیشکش کے ساتھ ڈرائیو ٹیسٹ مارکیٹ سے زیادہ بہتر اور مکمل طور پر نمٹنے کے لیے پوزیشن میں ہوگا۔

سوئس کوال کمپنی کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط 22 جون 2012ء کو کیے گئے تھے۔ 2 جولائی 2012ء سے موثر، سوئس کوال ایک مکمل آزاد روہدے اینڈ شوارز ماتحت ادارہ ہوگا۔ ادارے کے صدر دفاتر اور علاقائی موجودگی برقرار رہے گی۔ اسے بیرونی خط و کتاب کے لیے “سوئس کوال اے جی – روہدے شوارز کمپنی” کہا جائے گا۔

دونوں اداروں کے مصنوعات کے پورٹ فولیو ایک دوسرے کو بہتر انداز میں مکمل کرتے ہیں: روہدے اینڈ شوارز، آر ایف ٹیسٹ آلات میں اپنے تجربے کے ساتھ، نیٹ ورک آپٹمائزیشن اور نیٹ ورک انجینئرنگ کے شعبوں میں بہتر پوزیشن میں ہے۔ بینچ مارکنگ سسٹم میں مارکیٹ رہنما سوئس کوال نیٹ ورک بینچ مارکنگ اور نیٹ ورک مانیٹرنگ کے لیے حل پیش کرتا ہے۔ مصنوعاتی پورٹ فولیو کیو او ایس ٹیسٹنگ، اینڈ-ٹو-اینڈ ٹیسٹنگ، ڈرائیو ٹیسٹ سسٹمز، اسکینرز اور وائرلیس نیٹ ورک آپٹمائزیشن کے لیے حلوں کی مکمل رینج پیش کرے گا۔ دونوں ادارے پہلے ہی آر ایس اینڈ رومیس 2 گو اسمارٹ فون-بیسڈ ٹیسٹ موبائل فونز کے لیے فروخت کی شراکت داریاں کر چکے ہیں جسے سوئس کوال نے بنایا تھا۔

مستحکم سرمایہ کاری اور تیز تر ترقی کے کئی سالوں کے بعد سوئس کوال حصص یافتگان ایک مضبوط شراکت دار چاہ رہے تھے جو مستقل ترقی کو سہارا دے۔ سوئس کوال سروس کے معیار (QoS) بینچ مارکنگ اور وائرلیس نیٹ ورکس کی آر ایف آپٹمائزیشن کے لیے حل پیش کرنے والے بڑے آزاد فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔ ادارہ وائرلیس نیٹ ورکس میں وائس، ڈیٹا اور وڈیو معیار کے تخمینے کے لیے ایک تسلیم شدہ ماہر ہے۔ تقریباً 100 ملازمین کے ساتھ بین الاقوامی ادارہ سوئس کوال اس وقت اپنے عملے کو وسعت دے رہا ہے۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

یورپ: کرسچن موکری، فون: +49-89-4129-13052، ای میل: press@rohde-schwarz.com

شمالی امریکہ: کرس پیٹرول، فون: +1-410-910-7836، ای میل: chris.petrole@rsa.rohde-schwarz.com

ایشیا بحر الکاہل: وین شی تونگ، فون: +65-6-307-0029، ای میل: WenShi.Tong@rohde-schwarz.com

ذریعہ: روہدے اینڈ شوارز

Leave a Reply