ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں نووومکس 30 کے علاج کو شدید کرنے پر خون کے گلوکوس پر قابو میں نمایاں بہتری

اے1 چیو®(A1chieve®) کےایک ذیلی گروپ کےمطالعہ کے تجزیہ کے نئے ڈیٹا یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نووومکس®30 (NovoMix® 30) (بائی فیزک انسولین ایسپارٹ) کے ذریعہ علاج کو شدید کرنے پر ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں ہائپوگلائسیمیا (خون میں چینی کی کمی) کے حادثوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں شکر پر قابو ممکن ہے۔1یہ نتیجہ فیلاڈیلفیا میں امریکن ڈائبیٹیز ایسوشیئیسن (اے ڈی اے) کے 72واں سالانہ سائنٹیفک شیشنس میں پیش کیا گیا۔ http://photos.prnewswire.com/prnh/20120622/538522

یہ نتائج ان 1,033 مریضوں کے ایک ذیلی گروپ کے تجزیہ سے ملے جنھیں پہلے دن میں دو بار نووومکس®30 سے علاج کیا گیا اور پھر اسے شدید کرتے ہوئے 24 ہفتوں کی اس مطالعہ کے دورانیہ میں دن میں تین بار کردیا گیا۔ نووومکس®30 شروع کرنے سے پہلے مریضوں کے اس ذیلی گروپ میں اوسط خون گلوکوس پر قابو (ایچ بی اے 1 سی) 9.8% تھا، جبکہ 80.6% لوگ منھ سے لی جانے والی گلوکوس کم کرنے والی دوائیاں لے رہے تھے۔ بالا اعداد و شمار اے ڈی اے کے ذریعہ سفارش ہدف 7% سے کافی زیادہ ہے۔ خون میں شکر پر ناکافی قابو لوگوں میں ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کے خطرہ کو بڑھاتا ہے 2

نووومکس®30 سے 24 ہفتوں تک علاج کے بعد دیکھا گیا کہ ایچ بی اے 1 سی کی سطح نمایاں طور پر 9.8% سے 7.6% تک کم ہوگیا ہے اور خالی پیٹ پلازما گلوکوس 204.5 ملی گرام/ڈیلی سے گھٹ کر 128.20 ملی گرام/ڈیلی تک ہو گیا تھا۔ ناشتے کے بعد پلازما گلوکوس میں بھی نمایاں کمی، 261.6ملی گرام/ڈیلی سے 165.20ملی گرام/ڈیلی تک تھی۔ ہائپوگلائسیمیا کے کل حادثات بھی 4.26 سے کم ہو کر 3.76 فی سال فی آدمی ہو گئے.

تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر فلپ ہوم نے کہا “مطالعہ دکھاتا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کے لئے نووومکس®30، انسولین شروع کرنے و علاج شدید کرنے، دونوں صورتحال میں ایک موثر متبادل ہے۔ اتنی زیادہ مقدار میں خون کے گلوس پر قابو قابل ذکر طبی اہمیت کا موضوع ہے اور یہ متعلقہ لوگوں میں مرض پر طویل مدتی قابو کے لئے نہایت اہم ہے”۔2

اے1 چیو®(A1chieve®) مطالعہ ذیابیطس ٹائپ 2 میں انسولین کا سب سے بڑا حقیقی انسانی زندگی مطالعہ ہے جس میں ایشیا، افریکہ، یوروپ، اور لیٹن امریکہ کے 28 ملکوں کے 66,726 لوگوں نے حصہ لیا ہے۔3  

مزید معلومات:

میڈیا:

سرمایہ کار:

Lorraine Walters

کیسپر روسیو پالسن

ٹیلی فون:  (+45) 4442 4303

ٹیلی فون:  (+44)02083342092

krop@novonordisk.com

lorrainewalters@synergymedical.co.uk

فرینک ڈینیل مرسیباخ

ٹیلی فون:  (+45) 4442 0604

fdni@novonordisk.com

حولاجات:

  1. Khamseh M, Hasan I, Hussein Z et al. Experience of three-times-daily biphasic insulin aspart in clinical practice: results from the A1chieve study. Abstract presented at ADA 2012.
  2. The UKPDS Group. Intensive blood-glucose control with sulphonylurea or insulin compared with conventional treatment and risk of complications in patients with type 2 diabetes (UKPDS 33). Lancet 1998;352:837-53.
  3. www.A1chieve.com

Leave a Reply