جی ایس کے ادارے اسٹیفل نے چنبل اور جلدی سوزش کے لیے ایک جدید محدود ایجنٹ کے حصول کے لیے ویلی کیم بایوٹیک انکارپوریٹڈ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

ریسرچ ٹرائی اینگل پارک، نارتھ کیرولائنا، 30 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اسٹیفل، ایک جی ایس کے (این وائی ایس ای: GSK) کمپنی، اور ویلی کیم بایوٹیک انکارپوریٹڈ (ڈبلیو بی آئی: CN) چین، تائیوان، مکاؤ اور ہانگ کانگ سے باہر تمام خطوں کے لیے سوزش ختم کرنے والے جدید ایجنٹ، WBI-1001، کی خصوصی تیاری اور کمرشلائزیشن حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ایک معاہدہ کر لیا ہے۔ ڈبلیو بی آئی-1001 چنبل اور جلدی سوزش کے علاج کے لیے طبی پیشرفت کے مرحلہ II میں ہے۔ اس مالی سودے کی منظوری ویلی کیم حصص یافتگان سے ہونا ابھی باقی ہے۔

ویلی کیم ابتدائی طور پر 35 ملین کینیڈین ڈالرز کی رقم حاصل کرے گا اور طبی پیشرفت کے متعدد مراحل کا سنگ میل حاصل کرنے اور متعلقہ ضوابط کے اداروں کی جانب سے مارکیٹنگ کی منظوری کے بعد دیگر ممالک میں کمرشلائزیشن کے حصول کے ساتھ اضافی رقم حاصل کرنے کا بھی حقدار ہے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت اسٹیفل مجموعی طور پر چین، تائیوان، مکاؤ اور ہانگ کانگ میں ڈبلیو بی آئی-1001 کو آگے بڑھانے اور کمرشلائز کرنے کے مزید خصوصی حقوق حاصل کرنے کا ایک مشروط حق حاصل کر چکا ہے۔ متعدد شرائط کی تکمیل پر ویلی کیم 15 ملین کینیڈین ڈالرز کی اضافی ادائیگی حاصل کرے گا۔

اسٹیفل کی سینئر نائب صدر اور سربراہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ باربرا وائٹ نے کہاکہ “مجھے ڈبلیو بی آئی-1001 کے حصول کے ساتھ اسٹیفل کی طبی پائپ لائن میں امراض جلد کے جدید اثاثوں کی شمولیت پر خوشی ہے۔ ہم جلدی امراض کے حامل مریضوں سے بھرپور وابستگی رکھتے ہیں اور اس جدید ایجنٹ کو مزید آگے بڑھانے کا عہد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔”

ڈبلیو بی آئی-1001 کے بارے میں: ڈبلیو بی آئی-1001 ایک جدید ، نان-اسٹیرائیڈل، محدود سوزش کے خاتمے کا نیا کیمیائی جوہر (NCE) ہے جس نے ہلکے سے درمیانے درجے کے چنبل [i] اور درمیانے درجے سے لے کر شدید تک جلدی سوزش [ii] میں 12 ہفتوں تک کے واحد علاج کی حیثیت سے مرحلہ 1 اور مرحلہ 2 کے طبی تجربات میں موثریت اور حفاظت کا مظاہرہ کیا۔

اسٹیفل، جی ایس کے کمپنی، کے بارے میں

جی ایس کے کا ادارہ اسٹیفل دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند جلد حاصل کرنے میں مدد کے لیے امراض جلد اور جلدی سائنس کو جدید تر بنانے سے وابستہ ہے۔ جدت طرازی سے وابستگی اور ادویات سازی، معالج کے نسخے کے بغیر ملنے والی ادویات اور جمالیاتی جلدی مصنوعات پر توجہ نے اسٹیفل کو جلدی صحت کی صنعت میں عالمی رہنما کی حیثیت سے مستحکم کر دیا ہے۔ اسٹیفل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.stiefel.com۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات پر انتباہی بیان

امریکہ کی پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت سیف ہاربر بیان کے تحت جی ایس کے کمپنی اسٹیفل سرمایہ کاروں کو متنبہ کرتی ہے کہ اسٹیفل، جی ایس کے کمپنی، کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی مستقبل کے حوالے سے بیان یا منصوبہ،جس میں اس اعلان میں پیش کردہ بیانات بھی شامل ہیں، متعدد خطرات اور غیر یقینی کیفیات کے حامل ہیں جو حقیقی نتائج کو یہاں پیش کردہ نتائج سے مختلف کر سکتے ہیں۔ وہ عوامل جو اسٹیفل جی ایس کے کمپنی کے آپریشنز کو متاثر کر سکتے ہیں جی ایس کے کی سالانہ رپورٹ برائے 2011ء میں “مالیاتی نظر ثانی اور خطرات حصہ” میں پیش کیے گئے ہیں اور جی ایس کے کی سالانہ رپورٹ برائے 2011ء کے فارم 20-ایف کے 15.2 میں بھی پیش کردہ ہیں۔

حوالہ جات:

[i] برٹش جرنل آف ڈرماٹولوجی؛ 166(4):853-60

[ii] جرنل آف دی یورپین اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی اینڈ وینیریولوجی، ارلی ویو، مقالہ پہلے آن لائن شایع ہوا: 12 نومبر 2011ء

Leave a Reply