بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام نے ورلڈ کپ 2010ء کے پرکشش اور بدصورت ترین کھلاڑی ظاہر کر دیے

لندن، 7 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بدصورت لوگوں کے داخلے پر پابندی رکھنے والی ڈیٹنگ سائٹ www.BeautifulPeople.comنے ورلڈ کپ میں شریک ہر کھلاڑی کو اپنے بے رحم درجہ بندی نظام سے گزارتے ہوئے ظاہر کیا ہے کہ جب ظاہری شکل و صورت کی بات ہو تو کون سا کھلاڑی معیار پر پورا اترتا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438LOGO-a)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20091026/LA92438LOGO-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100620/LA19388-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100620/LA19388-b)

سب سے خوبصورت ٹیمیں ہسپانیہ، اطالیہ، برازیل، فرانس، ڈنمارک اور امریکہ رہیں – ان سب ٹیموں میں کم از کم ایک خوبصورت کھلاڑی شامل ہے اور ان میں غیر پرکشش کھلاڑیوں کی تعداد سب سے کم ہے۔ سب سے کم پرکشش ٹیمیں سویٹزرلینڈ، آسٹریلیا، نگلستان، سربیا، شمالی کوریا اور الجزائر ہیں۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پرکشش لوگوں کی دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے اور اب تک 2 لاکھ سے زائد اراکین اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج نے کہا کہ “ہمارے اراکین کے مطابق سب سے خوبصورت کھلاڑی اطالیہ کا فابیو کیناوارو ہے، جس کے بعد دو ہسپانوی کھلاڑی فرنانڈو توریس اور ڈیوڈ ویا ہیں۔”

امریکہ کا طلسماتی کھلاڑی لینڈن ڈونووین، جو گروپ میں امریکہ کو فتح دلانے کے بعد رو پڑے تھے، کو چوتھا خوبصورت ترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

ہوج نے کہا کہ “مجموعی طور پر سب سے بدصورت ٹیم الجزائر رہی، ‘ٹرافی ہیڈ’ کی اصطلاح ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کے فورا بعد انگلستان کا نمبر آتا ہے، جس کی کپتانی دنیا کے سب سے غیر پرکشش کھلاڑی وین رونی کر رہے تھے۔ انگلستان کی ٹیم کے کھلاڑی بہت خوبصورت بیویوں اور گرل فرینڈز کے حامل ہیں، لیکن بلاشبہ یہ ان کے بینک کھاتوں کی وجہ سے ہے جو انہیں کہیں زیادہ خوبصورت بنا دیتے ہیں۔”

انگلستان کے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹرائیکر وین رونی کو تمام کھلاڑیوں میں سب سے بدصورت کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ڈیوڈ جیمز انگلستان کے واحد کھلاڑی تھے جنہیں سائٹ کے معیارات کے مطابق خوبصورت قرار دیا گیا – جرمنی کے خلاف چار گول کھانے کے بعد یہ خبر انہیں بلاشبہ خوش کرے گی۔

سائٹ کے بانی رابرٹ ہنٹزے نے کہا کہ “متاثر کن ہونے اور ایک عظیم فٹ بال کھلاڑی ہونے میں براہ راست تعلق ہے۔ بہت سارے ‘متاثر کن ترین’ کھلاڑی بہترین کھلاڑی بھی تھے۔ لیکن ان میں سے کئی کھلاڑی اپنے بدصورت ترین ساتھی کھلاڑیوں کی وجہ سے مایوس ہوئے۔

“مستقبل کے لیے عالمی معیار کے فٹ بالرز تیار کرنے کے خواہشمند خواتین و حضرات پرکشش ساتھیوں کی تلاش کے لیے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام دیکھیں تاکہ اس امر کے امکانات میں اضافہ کیا جا سکے۔”

ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں میں سے خوبصورت ترین (پرکشش شخصیت کے لحاظ سے)

1)    فابیو کیناوارو، اطالیہ

2)     فرنانڈو توریس، ہسپانیہ

3)    ڈیوڈ ویا، ہسپانیہ

4)     لینڈن ڈونووان، امریکہ

5)    تھوری آنری، فرانس

6)     ایڈنسن کیوانی، یوروگوئے

7)     کاکا، برازیل

8)    کرسٹیانو رونالڈو، پرتگال

9)     ڈیڈیئر ڈروگبا، آئیوری کوسٹ

10) کیسوکے ہونڈا، جاپان

11) ڈیوڈ جیمز، انگلستان

ورلڈ کپ 2010ء کے بدصورت ترین کھلاڑی

1)    وین رونی، انگلستان

2)     فرینک ربیری، فرانس

3)    کارلوس تیویز، ارجنٹائن

4)     ولادیمیر اسٹویکووچ، سربیا

5)    بنجمن ہگل، سویٹزرلینڈ

6)     زڈینکو استربا، سلوواکیہ

7)     رفیق سیفی، الجزائر

8)    اسکاٹ چپرفیلڈ، آسٹریلیا

9)     جان ٹیری، انگلستان

10)  ریان نیلسن، نیو زیلینڈ

11) ڈینیل ایگر، ڈنمارک

اب تک ورلڈ کپ کے حتمی مقابلوں کے پرکشش ترین کھلاڑیوں کا انتخاب صرف سائٹ کے اراکین نے کیا ہے۔ متفق؟ غیر متفق؟ بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام نے ووٹنگ کو پوری دنیا کے لیے کھول رکھا تھا تاکہ ہر کوئی شرکت کر سکے۔ ووٹ دینے کے لیے http://www.BeautifulPeople.com ملاحظہ کیجیے۔ ممالک اور کھلاڑیوں کے تقابل اور تازہ ترین ورلڈ کپ فٹ بالر بیوٹی درجہ بندی کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.BeautifulPeople.com۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام http://www.BeautifulPeople.com  پر موجود ہے ۔

ذریعہ: بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

رابطہ: لارا ہنڈ یا ایلس ڈوج، دونوں برائے گولڈن گوز پی آر، جی بی + 44-207-376-0070، + 44-7-917-108-187، beautifulpeople@goldengoosepr.com

ہدایات برائے مدیران: رابرٹ ہنٹزے اور گریگ ہوج انٹرویوز کے لیے دستیاب ہیں۔ معلومات کے یے لارا ہنڈ یا ایلس ہوج سے گولڈن گوز آن جی بی سے +44-207-376-0070 یا +-44-7-917-108-187پر رابطہ کریں۔ یا beautifulpeople@goldengoosepr.com پر ای میل کریں۔

Leave a Reply