اے ٹی این نے پہلی پرو-کبڈی لیگ کے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

ٹورنٹو، 26 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر — کینیڈا کے سب سے بڑے جنوبی ایشیائی نشریات کار اور کرکٹ میں بانی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (TSX-SAT) اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ اس نے 26 جولائی سے 31 اگست 2014ء تک بھارت میں ہونے والی تاریخ کی پہلی پرو-کبڈی لیگ کے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

پرو-کبڈی لیگ (پی کے ایل) بھارت میں ایک پیشہ ورانہ کبڈی لیگ ہے، جو انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر  بنیاد رکھتی ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں پر مشتمل آٹھ فرنچائزز پیش کی جائیں گی۔ 8 ٹیمیں کل 60 لیگ مقابلے کھیلنے کے لیے تمام 8 مقامات کا سفر کرتے ہوئے کاروان فارمیٹ میں، کھیلیں گی۔ گروپ مراحل کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں 29 اگست کو بنگلورو کے کانتیراوا اسٹیڈیم میں سیمی فائنل مقابلے کھیلیں گی جبکہ فائنل 31 اگست  2014کو اسی جگہ پر منعقد ہوگا۔ کپ کے لیے مقابلہ کرنے والی آٹھ ٹیمیں ۔۔۔۔ بنگال واریئرز، بنگلوروبلز، دبنگ دہلی، جے پور پنک پینتھرز (جس کے مالک بالی ووڈکےسپر اسٹار ابھیشکبچن ہیں)، پٹنہپائریٹس، پونیری پلٹن، تلگوٹائٹنز، اور یوممبا شامل ہیں۔ ہر کھیل 12 کیمروں اور الٹرا-موشن، اوورہیڈشاٹس اور سپر سلو-موشن   کے ساتھ جدید آلات کے ساتھ شوٹ کیا جائے گا۔

لیگ کو بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف)، ایشین کبڈی فیڈریشن (اے کےایف) اور امیچر کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) کی باضابطہ منظوری حاصل ہے، جو اس تقریب سے قریبی طور پر منسلک ہیں۔ اے ٹی ایندو مختلف زبانوں میں اے ٹی این کے6 چینلوں پر تمام 60 مقابلےدکھائے گا۔ سی بی این اور اے ٹی این کرکٹ پلس انگریزی زبان میں مقابلے دکھائیں گے، جبکہ 4 دیگر اے ٹی این چینلوں پر مقابلے ہندی/پنجابی میں نشر ہوں گے۔

“ہم پہلی پروفیشنل کبڈی لیگ کو اپنے 6 چینلوں کے ذریعے کینیڈا لانے پر بہت خوش ہیں۔ ہم وقتاً فوقتاً اپنے ناظرین کو مختلف پروگرامنگ آپشنز دینے کی کوشش کرتے  ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس لیگ کو بہت مقبولیت حاصل ہوگی کیونکہ یہ جنوبی ایشیا کے سب سے مقبول کھیلوں میں سے ایک ہے” ڈاکٹر شان چندرشیکھر، صدر اور سی ایاو اے ٹی این نے کہا۔”ہم کینیڈا میں کبڈی کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اسے ایک عالمی معیار کے کھیل کی حیثیت سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا۔

کبڈی ہندوستان کا ایک قدیم کھیل ہے، جس میں دو ٹیمیں باری باری دوسرے کے پالے میں اپنا کھلاڑی بھیجی ہیں، حریف ٹیم کے اراکین چھوکر دوسری ٹیم کے دفاعی کھلاڑی سے بچتے ہوئے اپنے “گھر میں واپس آ جاتے ہیں۔ یہ بنگلہ دیش اور بھارت میں پنجاب، تامل ناڈو اور آندھراپردیش کا قومی کھیل ہے اورپاکستان میں بھی مقبول ہے۔

اے ٹی این کے بارے میں

اے ٹی این 52 خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ذریعے کینیڈا کی متنوع ثقافتی برادریوں کو خدمات پیش کرتا ہے۔ ادارہ اپنی پرچم بردار اے ٹی این-ایچڈی عام دلچسپی کی سروس، 5 بالی ووڈمووی چینل اور دیگر مختلف چینل پیش کرتا ہے جن میں 3 کھیلوں کے، 3 خبروں کے، تین موسیقی، تین طرز زندگی، 3 چینی، 6 پنجابی اور دیگر مقامی زبانوں کے چینل شامل ہیں۔ اے ٹی اینامریکہ اور کینیڈا میں سیٹلائٹ ریڈیو پر ایک جنوبی ایشیائی ریڈیو سروس چلاتا ہے۔ اے ٹی این کا کچھ مواد بیل موبائل فون پر بھی دستیاب ہے جو وڈیو کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اے ٹی این اسٹار نیٹ ورک (نیوز کارپوریشن)، سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی وژن، وایاکوم، ٹائمز ٹیلی وژن نیٹ ورک، بی 4 یو نیٹ ورک، اینڈی ٹی وی، ڈزنی اور کئی دیگر معروف بین الاقوامی نشریات کاروں کے ساتھ پروگرامنگ اتحاد رکھتا ہے۔ اے ٹی این چینل کینیڈا بھر میں مختلف کیبل، سیٹلائٹ اور آئی پی ٹی وی پلیٹ فارموں پر دستیاب ہیں جیسا کہ شا کیبل، بیل ٹی وی، راجرز کیبل، بیل فائبر ٹی وی، ٹیلسآپٹک ٹی وی، کوگیکو کیبل، ویمیڈیا اور دیگر۔

ہم سیف ہاربر انتظام پر بھروسہ کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.asiantelevision.comیا رابطہ کیجیے ۔۔۔

پرمود اسرانی
نائب صدر – مارکیٹنگ
ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ
330 کوچرین ڈرائیو
مارکہیم، اونٹاریو ایل 3 آر 8 ای 4
کینیڈا
ٹیلی فون:
1-905-948-8199+
ای میل: atn@asiantelevision.com

The post اے ٹی این نے پہلی پرو-کبڈی لیگ کے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply