امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی سرمایہ کاری ٹیم میں توسیع، سینئر مشیران کا تقرر

ایناپولس، میری لینڈ، 22 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر –

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی عالمی سرمایہ کاری ٹیم میں دو نئے اراکین کا اضافہ کیا  ہے: لیزا پنسلے، ڈائریکٹر افریقہ انوسٹمنٹس اور پول میجارس، سینئر ایسوسی ایٹ۔ کمپنی نے پیٹر برڈ اور وینو نمبیار کو بھی سینئر مشیران کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ ٹیم توانائی کے عالمی بنیادی ڈھانچوں کے اثاثوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دے گی اور ساتھ ساتھ بجلی اور توانائی کے شعبوں میں مصنوعات اور خدمات پیش کرنے والے اداروں پر بھی۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال ہنراہن نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ تجربہ کار صنعتی ماہرین لیزا، پول، پیٹر اور وینو سرمایہ کاری ٹیم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان سرمایہ کاری، انتظام اور توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مشاورت میں ان کا مشترکہ تجربہ اور ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مستحکم تعلقات، ہمیں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی عالمی مارکیٹ کو چھاننے اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع تلاش کرنے میں مدددیں گے۔”

سرمایہ کاری ٹیم

لیزا پنسلے نیم صحراوی افریقہ میں مواقع تلاش  کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر میں شمولیت سے قبل محترمہ پنسلے نے اے ای ایس افریقہ پاور کمپنی میں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جہاں ان کی توجہ براعظم افریقہ میں بجلی و توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کے مواقع پر مرکوز تھی۔ محترمہ پنسلے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور مالیات میں 15 سالوں کا تجربہ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ افغان وزیر خزانہ کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جہاں ان کی توجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے ساتھ ملک کے لیے اقتصادی اصلاح کے پروگراموں پر تھی۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر سے قبل پول میجارس اے ای ایس کارپوریشن (“AES”) میں بزنس ڈیولپمنٹ، کموڈٹیز اور رسک مینجمنٹ کے شعبوں میں مختلف عہدوں پر فائز رہے اور امریکہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی ماریکہ میں کاروباری اداروں کو مدد فراہم کی۔ اے ای ایس سے قبل جناب میجارس بیئر اسٹیئرنز اینڈ کمپنی اور بینک آف امریکہ سیکورٹیز ایل ایل سی میں انوسٹمنٹ بینکر تھے جہاں ان کی توجہ خریداری اور فروخت ایم اینڈ اے معاملات پر تھی، اور ساتھ ساتھ سرکاری و نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے انتہائی ثمر آور اور سرمایہ کاری درجے کی قرضہ جاتی مالیات کو ترتیب دینا بھی شامل تھا۔

سینئر مشیران

پیٹر برڈ ایشیا میں مواقع کی تلاش پر امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کو مشاورت دیتے ہیں۔ جون 2012ء سے ء تک جناب برڈ روتھس چائلڈ کے جنوب مشرقی ایشیا کے عالمی مالیاتی مشاورتی کاروبار میں ایگزیکٹو وائس چیئرمین تھے۔ اس عہدے پر جناب برڈ کے تجربے میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اداروں کے حصول اور ماتحت ادارے فروخت کرنے کے حوالے سے معروف اداروں کو مشاورت دینا ؛ ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں دونوں میں نجکاری کے حوالے سے متعدد حکومتوں کو مشورے؛ منصوبے میں سرمایہ کاری، حصول میں سرمایہ کاری، دوبارہ سرمایہ کاری، دیوالیہ پن اور قرضہ جات کی تنظیم نو؛ مسابقتی اصرار اور ٹینڈر ڈیزائن پر افادۂ عام اور سرکاری شعبے کے اداروں کو مشاورت ؛ اور برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، جنوبی امریکہ اور ایشیا میں توانائی کی صنعت کی تنظیم نو پر حکومتوں کو مشاورت دینا شامل ہیں۔ 1990ء میں روتھس چائلڈ میں شمولیت سے قبل جناب برڈ نے اقتصادی مشیر و اقتصادی محقق اور یونیورسٹی آف اسٹرلنگ میں تعلیمی ماہر معیشت کی حیثیت سے کام کیا جس میں ان کی توجہ توانائی کے شعبے پر تھی۔

جناب برڈ ایشیا میں کم آمدنی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کام کرنے والے اور عطیات سے  چلنے والے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ ادارے انفراکو ایشیا ڈیولپمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے بورڈ میں ، اور نیوزی لینڈ میں توانائی اور فائبرآپٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کا پورٹ فولیو رکھنے اور چلانے والے مندرج انفرااسٹرکچر گروپ ویکٹر لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وینو نمبیار مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا میں مواقع کی تلاش کے لیے امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کو مشاورت دیتے ہیں۔ کمپنی میں شمولیت سے قبل جناب نمبیار اے ای ایس میں نائب صدر تھے جس میں وہ بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے لیے علاقائی ذمہ دار تھے۔ اے ای ایس میں اپنے دور میں جناب نمبیار نے متعدد سینئر عہدے سنبھالے جن میں اے ای ایس اویسس لمیٹڈ کے سی ای او، چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر اے ای ایس انڈیا، اور مینیجنگ ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ اور ایم اینڈ اے ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ جناب نمبیار توانائی کی صنعت میں 21 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری اور انتظامات کے لیے 15 سال وقف کر چکے ہیں۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) کے اثاثہ جاتی انتظام کے ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ توانائی اور بنیادی ڈھانچے، رئیل اسٹیٹ، نجی ایکوئٹی اور نجی سرمایہ کاری سمیت مختلف اثاثہ جاتی شعبوں میں متبادل سرمایہ کاری فنڈز تخلیق کرنے، ان کا فائدہ اٹھانے اور انتظام سنبھالنے سے وابستہ ادارہ ہے۔ امریکن کیپٹل امریکن کیٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کی مدد کے لیے 200 ملین ڈالرز سپرد کر چکا ہے۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل، ایندھن کے پیداواری مواقع اور مصنوعات اور خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں جن کی توجہ بجلی و توانائی کے شعبوں پر ہو۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں

امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک عام تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل 21.2 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ اضافی 112 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC) کو سنبھالتا ہے جو تقریباً 13 ارب ڈالرز کی اور امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) جو تقریباً 1.5ارب ڈالرز کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن رکھتی ہیں۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.com ملاحظہ کریں۔

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے۔ امریکن کیپٹل کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے یہ بیانات متعدد عوامل اور غیر یقینی کیفیات کے سبب ہیں، جن میں مالی سودوں کی تکمیل، شرح سود میں تبدیلیاں، مالی سودوں کی دستیابی، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی اقتصادی حالات میں تبدیلی یا ان صنعتوں کے حالات میں تبدیلی جہاں امریکن کیپٹل سرمایہ کاری کرتا ہے، شامل ہیں۔

 رابطہ: +1443-214-7070

پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر

رچرڈ سانتورسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر

راجیو گارسائیڈ، نائب صدر

Leave a Reply