اب افغانستان و سری لنکا میں کمپیوٹر سے فراہم کردہ جی آر ای (ر) پروگرام کے امتحان پیش

پرنسٹن، نیو جرسی، 3 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر — افغانستان اور سری لنکا میں گریجویٹ اور بزنس اسکول میں شامل ہونے پر غور کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جی آر ای (ر) پروگرام نے نئے امتحانی مراکز کھول لیے ہیں جو ان ممالک میں کمپیوٹر کے ذریعے جی آر ای (ر) نظرثانی شدہ جنرل ٹیسٹ پیش کریں گے۔ کاغذ پر لیا جانے والا ٹیسٹ اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔

ETS%20logo. اب افغانستان و سری لنکا میں کمپیوٹر سے فراہم کردہ جی آر ای (ر) پروگرام کے امتحان پیش

ETS logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120110/DC33419LOGO

“جی آر اینظرثانی شدہ جنرل ٹیسٹ میں یکساں طور پر دلچسپی بڑھی ہے کیونکہ افغانستان اور سری لنکا میں زیادہ سے زیادہ افراد گریجویٹ یا بزنس ڈگری کے حصول کا انتخاب کررہے ہیں۔” ای ٹی ایس میں جی آر ای پروگرام کے لیے ڈائریکٹر برائےکمیونیکیشنز و سروسزڈانپیاسنتینو نے کہا۔ “ہم ان ممالک میں نئے مراکز رکھنے پر بہت خوش ہیں جہاں کمپیوٹر کے ذریعے ٹیسٹ کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ “

کمپیوٹر کے ذریعے پیش کردہ فارمیٹ جی آر اینظرثانی شدہ جنرل ٹیسٹ کی سب سے زیادہ پیش کی جانے والی شکل ہے۔ اس میں ٹیسٹ دینے والے کے لیے ایک دوستانہ ڈیزائن شامل ہے، جسے دنیا بھر امتحان لینے والوں کی طرف سے زبردست فیڈبیک مل چکا ہے۔ مزید برآں، کمپیوٹر کے ذریعے پیش کردہ ٹیسٹ تیز اسکور رپورٹنگ کی سہولت  دیتا ہے، یوں افغانستان اور سری لنکا میں کمپیوٹر کے ذریعے پیش کردہ ٹیسٹ منتخب کرنے والے افراد ٹیسٹ مکمل کرنے کے فوراً بعد ٹیسٹ سینٹر میں ہی وربلریزننگ اینڈ کوانٹیٹوریزننگ غیر سرکاری اسکورز دیکھنے کے قابل ہوں گے ۔ ٹیسٹ دینے والوں کے لیے باضابطہاسکورز، بشمول اینالٹکلرائٹنگ اسکور، ٹیسٹنگ کے 10 سے 15 دنوں میں مائی جی آر ای (ر) اکاؤنٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ اسکورزانہی 10 سے 15 دن کے اوقات میں ان افراد کو ارسال  کردیے جائیں گے۔

کمپیوٹر کے ذریعے پیش کردہ فارمیٹ لینے والے افراد مفت اسکور رپورٹس حاصل کرنے کے لیے اداروں کا انتخاب کرسکتےہیں جبکہ ٹیسٹ مرکز میں اور نئے اسکور سلیکٹ (ر) آپشن کو استعمال کرنے کے ذریعے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آخر اداروں کو کیا اسکورز بھیجے جائیں۔ مزید برآں، افغانستان اور سری لنکا میں ٹیسٹ دینے والے بذریعہ کمپیوٹر ٹیسٹ کی دستیابی کے نتیجے میں زیادہ تواتر کے ساتھ ٹیسٹ اہتمام کے آپشنز کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

کمپیوٹر کے ذریعے فراہم کردہ جی آر ای نظرثانی شدہ جنرل ٹیسٹ کے متوقع ٹیسٹ دینے  والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس طرز کے ٹیسٹ کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ تیاری کا مواد استعمال کریں۔ مفت پاورپریپ (ر) IIسافٹویئربشمول دو مکمل طوالت کے عملی تجربات  پر مشتمل ہے۔ یہ خاص وقت پر ہونے والے امتحانی تجربے کی نقل کرتے ہیں، جس میں ٹیسٹ دینے والے کے لیے دوستانہ ڈیزائن خصوصیات جیسا کہ آن اسکرین کیلکولیٹر شامل ہیں۔ سافٹویئرصرف عملی تجربہ فراہم کرتا ہے  جو آپ کو حاصل ہونے والے حقیقی ٹیسٹ سے قریب ترین ہے۔ ای ٹی ایس کی جانب سے دیگر باضابطہ ٹیسٹ تیاری کے ذرائع میں جی آر ای (ر) سکسیساسٹارٹروڈیو سیریز، دی آفیشل گائیڈ ٹو دی جی آر ای (ر) ریوائزڈ جنرل ٹیسٹ، سیکنڈ ایڈیشن اور حال ہی میں جاری ہونے والی موبائل ایپ ہیں۔ ان کے بارے میں اور تمام دستیاب جی آر ای ٹیسٹ تیاری کے ذرائع  کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.takethegre.com/prep۔

آخر میں افغانستان اور سری لنکامیں متوقع جی آر ای ٹیسٹ دینے والوں کی جلد رجسٹر ہونے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے ترجیحی کمپیوٹر کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تاریخ اور مقام حاصل کرسکیں۔ تمام ٹیسٹ مراکز، تاریخیں اور نشستوں کی دستیابی آن لائن http://www.ets.org/gre/testcentersپر دیکھی جاسکتی ہے۔

 ای ٹی ایس کے بارے میں

ای ٹی ایس میں ہم زبردست تحقیق کی بنیاد پر امتحانات تیار کرکےدنیا بھر کے عوام کے لیے تعلیم کے معیار و برابری کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ ای ٹی ایس انفرادی شخصیات، تعلیمی ادارے اور حکومتی ایجنسیوں کو اساتذہ کی سرٹیفکیشن، انگریزی زبان کی تعلیم اور ابتدائی، ثانوی اور بعد از ثانوی اسکولوں کے لیے خاص حل فراہم کرنے اور ساتھ ساتھ تعلیمی تحقیق، تجزیے اور پالیسی تعلیم کا اہتمام کرکے خدمات پیش کرتا ہے۔ 1947ء میں ایک غیر منافع بخش ادارے کی حیثیت سے قائم ہونے والا ای ٹی ایسسالانہ 50 ملین سے زیادہ ٹیسٹ تیار کرتا، ان کا انتظام کرتا اور انہیں اسکور دیتا ہے – جس میں 180 سے زیادہ ممالک میں اور دنیا بھر میں 9,000 سے زیادہ مقامات پرٹوئفل (ر) اور ٹوئیک (ر) ٹیسٹس، جی آر ای (ر) ٹیسٹس اور دی پراکسس سیریز (ٹ م)شامل ہیں ۔ www.ets.org

The post اب افغانستان و سری لنکا میں کمپیوٹر سے فراہم کردہ جی آر ای (ر) پروگرام کے امتحان پیش appeared first on Business News Pakistan.

The post اب افغانستان و سری لنکا میں کمپیوٹر سے فراہم کردہ جی آر ای (ر) پروگرام کے امتحان پیش appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply