Tag Archives: Current Technology News، Keek، MOBILE

کیک نے بلیک بیری کے لیے سوشل وڈیو ایپ جاری کر دی

مشہورموبائل ایپ اب بلیک بیری10 پلیٹ فارم پر بھی دستیاب

ٹورنٹو، 11 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر–

معروف موبائل سوشل وڈیو نیٹ ورک کیک نے بلیک بیری کے لیے اپنی ایپ کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ نئی کیک ایپ بلیک بیری ورلڈ میں ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے اور بلیک بیری 10 استعمال کرنے والے اسمارٹ فونز کو سپورٹ کرتی ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130307/NY73422)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130117/NY44000LOGO-b)

کیک دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر پھلنےپھولنے کا سامنا کر رہا ہے، روزانہ 2 لاکھ سے زائد نئے صارفین کا اضافہ ہو رہا ہے اور یہ آئی فون اور اینڈرائیڈ پر مستقل سرفہرست سوشل نیٹ ورکنگ ایپس میں سے ایک ہے۔

نئی کیک ایپ بلیک بیری صارفین کو اس تفریح میں شامل ہونے کا موقع دیتی ہے۔ وہ وڈیوز کو فوری طور پر تیار اور شیئر کرنے اور اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے کے قابل ہوں گے۔

کیک گزشتہ 30 دنوں میں 500 ملین سے زائد وڈیوز اور 2.5 ارب صفحات دیکھنے والے 140 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ سب سے زیادہ سرگرم سوشل وڈیو کمیونٹی ہے۔

کیک کے بانی اور سی ای او آئزک ریچک کہتےہیں کہ “بلیک بیری 10 کے حالیہ اجراء کے بعد ہمیں بلیک بیری ورژن کے لیے بہت درخواستیں موصول ہوئیں، ہم نئے صارفین کے لیے کیک تجربہ کی فراہمی پر بہت مسرور ہیں۔”

کیک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.keek.com/about۔

کیک کے بارے میں

کیک ایک نجی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو ویب کیم، آئی فون،اینڈرائیڈ یا بلیک بیری 10 ڈیوائسز کے استعمال سے 36 سیکنڈ وڈیوز (“کیکس”) بنانے اور انہیں دنیا بھر میں شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ صارفین وڈیوز پر ٹیکسٹ تبصرے یا وڈیو جواب (“کیک بیکس”) دینے کے ساتھ فالو اور سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ کیک آسان استعمال، انتہائی تیز اور 100 فیصد مفت ہے۔ یہ ایپ ایپ اسٹور، گوگل پلے اور بلیک بیری ورلڈ میں دستیاب ہے۔

http://www.keek.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

میرانڈا میک کرلی

دفتر: 1.416.782.0200 ایکسٹینشن 252

موبائل: 1.416.566.8919

ای میل: press@keek.com