Tag Archives: Cityscape Global

پاکستانی شہریوں نے دنیا بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت کے سرمایہ کاروں کو مضبوط پیغام دے دیا

دبئی، متحدہ عرب امارات، 27 اگست، 2014 /پی آرنیوز وائر –

برطانیہ، بھارت اور پاکستان 2014 کے آغاز میں دبئی کے ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کی فہرست میں سب سے اوپر رہے، جبکہ سٹی سکیپ گلوبل (Cityscape Global) کی 13ویں نمائش کے لئے الٹی گنتی شروع

پاکستانی سرمایہ کاروں نے 2014 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ایک بلین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کر کے بین الاقوامی برادری کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ مشرق وسطی سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ جگہ ہے۔

India%2C%20Pakistan%20and%20UK%20top%20Dubai%20real%20estate پاکستانی شہریوں نے دنیا بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت کے سرمایہ کاروں کو مضبوط پیغام دے دیا

India, Pakistan and UK top Dubai real estate investor list for start of 2014 as countdown begins for 13th edition of Cityscape Global.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140827/703155)

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، دبئی کی جائیداد کی خرید و فروخت کی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل رقم USD10.2 بلین سے متجاوز تھی، جس میں12 فیصد لین دین پاکستانی سرمایہ کاروں نے کیا جو جائیداد کی صنعت میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

بھارت اور برطانیہ کے بعد 2014 کے لئے دبئی کے جائیداد کی خرید و فروخت کے شعبے میں تین چوٹی کے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں شامل، یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہزاروں پاکستانی سرمایہ کار مشرق وسطی میں جائیداد کی سب سے بڑی نمائش، سٹی سکیپ گلوبل، میں آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں جو اگلے ماہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد ہو گی۔

سٹی سکیپ گروپ کے ڈائریکٹر ووٹر مولمین سمجھتے ہیں کہ مارکیٹ کو با ضابطہ بنانے میں حکومتی پالیسیوں کی کامیابی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کو یقینی بنایا ہے۔

مولمین نے کہا، “دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے تحقیقاتی نتائج کی بنیاد پر، 2013 کے لئے جائیداد کی بین الاقوامی خرید و فروخت کے لین دین USD31 بلین سے متجاوز تھے، جو USD 64 بلین میزان کے مقابلے میں تقریبا نصف ہے۔ دنیا بھر سے 162 ممالک کے غیر ملکی شہریوں نے دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت کا لین دین کیا، جو منڈی کی مضبوطی اور استحکام کی مزید اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

سال 2014 کی شروعات کے لئے اشاریے بھی اسی انداز کے ساتھ جاری رہے ہیں اور بھارت، پاکستان اور برطانیہ سے سرمایہ کاروں نے امارات کی جائیداد کی خرید و فروخت کی منڈی میں USD 5.6 بلین خرچ کیے، جو 2014 کی پہلی ششماہی میں کی گئی مجموعی سرمایہ کاری کا 55 فیصد بنتا ہے۔

“اس سال سٹی سکیپ گلوبل میں ہم دنیا بھر سے شرکاء کی بہت بڑی تعداد کی آمد کی توقع کرتے ہیں، اور بالخصوص ان تین ممالک سے، کیونکہ وہ یہاں اپنی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کے منتظر ہیں۔”

انفورما ایگزیبیشنز کے زیر انتظام اور دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی زیر معاونت، سٹی سکیپ گلوبل 21 – 23 ستمبر تک جاری رہے گی۔ یہ جائیداد کی خرید و فروخت کی سرمایہ کاری میں افزائش اور دنیا بھر میں ابھرنے والی منڈیوں کی ترقی کو محرک کرنے کے لئے ریئل اسٹیٹ کے چیدہ چیدہ سرمایہ کاروں، ڈیولپروں، سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی اتھارٹیز، ماہرین تعمیرات، ڈیزائنروں اور جائیداد کی خرید و فروخت کے دیگر ماہرین کے درمیان ہر سال ملاقات کی جگہ فراہم کرتی ہے۔

اپنی طاقتور بین الاقوامی جاذبیت کو جاری رکھتے ہوئے، نمائش میں آٹھ بین الاقوامی سائبان (پیولین) ہوں گے۔ ان میں سب سے بڑا 2,000 مربع میٹر پر محیط ترکی کا سائبان ہو گا، جس میں   Ağaoğlu , Eroğlu ,, Gayrimenkul   Garanti Koza, Grup Kuzu , Torunlar GYO , İŞ GYO , NEF اور Viatrans سمیت 30 سے زائد کمپنیاں اپنے تازہ ترین بڑے منصوبوں کی نمائش کریں گی۔

سٹی سکیپ گلوبل کے ساتھ ساتھ تین مخصوص کانفرنسیں منعقد ہوں گی – گلوبل ریئل اسٹیٹ سمٹ، فیوچر سٹیز اور ریئل اسٹیٹ بروکرز سمٹ – جن میں 1,000 سے زائد مندوبین اور مقررین کے اکٹھے ہونے کی توقع کی جاتی ہے جو مواقع تلاش کریں گے اور اس صنعت کو موجودہ طور پر درپیش اہم مسائل کے حل ڈھونڈیں گے۔

گلوبل ریئل اسٹیٹ سمٹ کے ایک پینلسٹ کرسٹوف ریچ سمجھتے ہیں کہ اگر ریئل اسٹیٹ کا شعبہ سرمایہ کاروں کو شفافیت، پختگی اور رویت پیش کرے، تو مشرق وسطی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ جگہ بن سکتا ہے۔ ۔

ریچ نے کہا کہ “مشرق وسطی کا جائیداد کی خرید و فروخت کا شعبہ شفافیت اور مارکیٹ قواعد کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات اپنا کر صحیح سمت میں جا رہا ہے، جو مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہا ہے۔”

“بین الاقوامی سرمایہ کار اس سطح کی معقولیت سے راغب ہوتے ہیں اور شناخت کر سکتے ہیں کہ مشرق وسطی ایک امید افزا اور محرک منڈی ہے جس کا حصہ بننا چاہیے۔ جب تک سرمایہ کار گردشوں کو سمجھتے ہوں، اور جانتے ہوں کہ ترقی کی پائپ لائن کی منصوبہ بندی بے ترتیب انداز میں نہیں کی گئی بلکہ یہ ایک منطقی انداز کے مطابق ہے، تو وہ یقین کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔”

نمائش کے ساتھ ساتھ سٹی سکیپ ایوارڈز برائے ایمرجنگ مارکیٹس بھی منعقد ہوں گے۔ ایوارڈز پروگرام میں دنیا بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت کی ترقی کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کام کرنے والے ڈیولپروں اور ماہرین تعمیرات سے سینکڑوں کی تعداد میں درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ان کا جائزہ اس وقت ججوں کا ایک خود مختار پینل لے رہا ہے اور جیتنے والے 13 ناموں کا اعلان 22 ستمبر کو دبئی میں برج خلیفہ کے ارمانی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب میں کیا جائے گا۔

سٹی سکیپ گلوبل 2014 درج ذیل شراکت داروں کی معاونت سے دوبارہ منعقد کی جا رہی ہے:

Foundation Sponsors Emaar, Dubai Properties and Nakheel; International Strategic Partner, Property Solutions; Gold Sponsor Tourism Development and Investment Company (TDIC); Project Marketing Sponsor Aqua Properties; Official Architect Architecture & Planning Group (APG); Official Broker Trisl Real Estate; Official Mortgage Provider Abu Dhabi Finance; Silver Sponsors Apex Real Estate Development L.L.C. and Tecom Investments; Property Registration Trustee Partner Tamleek Property Transfer

مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں http://www.cityscapeglobal.com یا
971-4-407-2557+ پر کال کریں۔

پریس کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے، براہ کرم رابطہ کریں:

Sarah Brook / Lindsay Johnston
Total Communications
ٹیلیفون: 1502-428-4 (0)-971+
موبائل: 6865-394-55-971+
ای میل: sarahb@totalcompr.ae/ lindsay@totalcompr.ae

ماخذ: Cityscape Global

The post پاکستانی شہریوں نے دنیا بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت کے سرمایہ کاروں کو مضبوط پیغام دے دیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.