پولارس نے نیو یارک شہر کے ہارورڈ کلب میں آئی پیڈ پر انٹیلکٹ ایف اے بی ایکس کا اجراء کر دیا

نیو یارک اور چنئی، بھارت، 20 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر-فرسٹ کال/–

–       کسی بھی مقام پر انٹیلی جنٹ صارفی تعامل کے لیے بہتر موثریت کو ممکن بنانے والا، چاہے وہ کام کی جگہ پر ہو یا ریستوراں میں

–       مالیاتی مشیر ور اسٹیشن بمعہ ایک واحد نکتہ انٹرفیس جو ریلیشن شپ مینیجر کی پیداواری صلاحیت کو 30 فیصد تک بڑھاتا ہے

عالمی سطح پر معروف مالیاتی ٹیکنالوجی  ادارے پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (POLS.BO) نے آج انٹیلکٹ [ٹ م] ایف اے بی ایکس (فنانشل ایڈوائزر بزنس ایکسچینج) برائے آئی پیڈ کے اجرا کا اعلان کیا، جو آئی پیڈ پر دستیاب جامع ترین مالیاتی مشیر ورک اسٹیشن ہے۔ انٹیلکٹ ایف اے بی ایکس کے صارفی شمولیت کے حل نتائج پیدا کرنے والی مالیاتی مشیروں کی صارفین کے ساتھ گفتگو کو ڈرامائی حد تک تبدیل کر دے گا۔ بے مثال حل مشیرکو واحد نکاتی انٹرفیس کے ساتھ قوت فراہم کرتا ہے جو اسے صارف کا 360 درجے کا جامع زاویہ پیش کر رہی ہے، تاکہ وہ مرکزی نظام کی ابھرتی ہوی پیچیدگیوں کو منظم کر سکے اور یوں پیداواری صلاحیت کو 30 فیصد تک بڑھائے۔

انٹیلکٹ ایف اے بی ایکس کو نیو یارک شہر کے ہارورڈ کلب میں ایک تقریب کے دوران پولارس ایف ٹی (فنانشل ٹیکنالوجی) انوویشن سیریز کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا گیا۔ پولارس ایف ٹی انوویشن سیریز پولارس میں ایف ٹی ریسرچ ٹیم کی زیر قیادت ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد اہم کاروباری مسائل سے نمٹنے اور صارفی قدر بنانے کے لیے ادارے کے اندر جدت طرازی کو تحریک بخشنا اور تعلیمی اداروں میں شراکت داری قائم کرنا ہے اور یوں پولارس  کی ایف ٹی قیادت کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد “ویلتھ مینجمنٹ میں ٹیکنالوجیکل چیلنجز” کے عنوان پر ایک پینل مذاکرہ ہوا جس میں مورگن اسٹینلے، جے پی ایم سی، سٹی سی پی بی اور پولارس کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

انٹیلکٹ ایف اے بی ایکس پیداواری صلاحیت کو بہتربنانے والا ہے جو مختلف ذرائع سے اعداد و شمار کو حاصل کر کے ایڈوائزر ڈیسک ٹاپ ایگری گیشن کو حاصل کرتا ہے اور مختلف چینلوں میں موجود صارفین کے بارے میں بر-طلب انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے جس میں موبائل آلات بھی شامل ہیں۔ یہ ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ پر مستقل ایپلی کیشن تجربے کو یقینی بناتا ہے، آپریشنل سرگرمیوں پر قیمتی وقت ضایع کرنے کے بعد صارفین پر زیادہ بہتر توجہ مرکوز رکھنے کی سہولت دیتا ہے اور اس کا بڑھنے کے قابل ڈھانچہ تیز تر لانچ اور نئی ویجٹس کی مارکیٹ میں کم وقت کو ممکن بناتا ہے۔

پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او ارون جین نے کہا “مالیاتی دنیا ٹرانزیکشنز سے کنورزیشنز کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ اس لیے مالیاتی مشیران کو صرف اپنے صارفین کے جامع نظریات ہی کی نہیں بلکہ تعامل کی زیادہ بہتر سطح اور اعدادو شمار کی ضرورت ہے جو انہیں فوری بہتر فیصلے میں مدد دے سکیں۔ میدان میں کلاسیکی ‘ڈیزائن سوچ’ کے ساتھ آئی پیڈ پر ایف اے بی ایکس صارف-مرکزیت کا حل ہے۔ یہ ریلیشن شپ مینیجرز کو صارفی شراکت داروں کے لیے آر ایم سے ماہر آر ایم تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔”

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: دویپایان دیب (+91-99625-36442؛ dwaipayan.d@polarisFT.com)

ذریعہ: پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ

   

Related Posts

Leave a Reply