وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی نے باسن جرمنی جی ایم بی ایچ کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے

وی ڈبلیو آر نے کلین روم اور ضروری ماحولیاتی مصنوعات میں اپنی موجودگی کو وسعت دے دی

ریڈنر، پنسلوینیا، 27 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

لیبارٹریوں کے لیے رسد اور خدمات کی فراہمی کے معروف عالمی ادارے وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی،  نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے باسن جرمنی جی ایم بی ایچ کے حصول کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس میں اس کے ماتحت ادارے اور نیدرلینڈز، فرانس، اطالیہ، سنگاپور، ملائیشیا اور ویت نام میں آپریشنز بھی شامل ہیں۔ معاہدہ روایتی اختتامی شرائط اور جرمنی میں ضوابط کی منظوری سے مشروط ہے۔

30 سالہ تجربے کے ساتھ باسن یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا میں کلین رومز کے لیے مصنوعات اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والا معروف تقسیم کار ہے۔ باسن اپنے باسن برانڈ کنزیوم ایبل پروڈکٹ پورٹفولیو کے علاوہ متعدد معروف برانڈز کی نمائندگی کرتاہے جو مائیکروالیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹر، بایوٹیکنالوجی، میڈیکل ڈیوائس، فارماسیوٹیکلز اور آٹوموٹو جیسی متعدد صنعتوں  کو فراہمی کر رہا ہے۔

وی ڈبلیو آر کے سینئر نائب صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر برائےیورپ مینوئل بروک-بینز نے کہا کہ “کلین روم مصنوعات اور خدمات میں باسن کی مستحکم ساکھ اور اس کے ساتھ مضبوط مصنوعاتی اور ایپلی کیشن تجربہ یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا میں وی ڈبلیو آر کی صلاحیتوں کو پھیلاتا ہے۔ باسن کا ساتھ ہماری مصنوعات اور سروسز کے موجودہ پورٹ فولیو کو بہتر بناتا ہے اور ان اہم خطوں میں صارفین کی ضروری ماحولیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وی ڈبلیو آر کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتاہے۔”

اس حصول کی مالی تفصیلات بدستور صیغہ راز میں رکھی گئی ہیں۔

وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی کے بارے میں

ریڈنر، پنسلوینیا میں صدر دفتر کا حامل وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل، ایل ایل سی تجربہ گاہوں کے لیے  رسد اور تقسیم کرنے والا ادارہ ہے جس کی عالمی فروخت 2011ء میں 4.1 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔ وی ڈبلیو آر دنیا کے سرفہرست ادویات ساز اور حیاتی ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ ساتھ صنعتی، تعلیمی اور حکومتی اداروں کے لیے بھی انتہائی متنوع پروڈکٹ لائن کی تقسیم کے ذریعے دنیا کی اہم ترین تحقیق پر ہونے والی پیشرفت کو ممکن بناتا ہے۔ 150 سال سے زائد کا صنعتی تجربہ رکھنے والا وی ڈبلیو آر تقسیم کاری کا انتہائی مستحکم نیٹ ورک پیش کرتا ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہزاروں خصوصی تجربہ گاہوں اور تنصیبات تک رسائی پیش کرتا ہے۔ وی ڈبلیو آر دنیا بھر میں 8 ہزار سے زائد ایسوسی ایٹس کا حامل ہے جو شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے محققین کو اپنے کاموں کو رواں رکھنے اور اپنی تجربہ گاہوں کی دیکھ بھال میں مدد دیتے ہیں۔ مزید برآں وی ڈبلیو آر آن سائٹ سروسز، اسٹور روم مینجمنٹ، مصنوعات کے حصول، رسدی زنجیر کے نظاموں کی تکمیل اور تکنیکی خدمات فراہم کر کے اپنے صارفین کو مزید مدد فراہم کرتا ہے۔

وی ڈبلیو آر پر مزید معلومات کے لیے 1-800-932-5000 پر فون کیجیے، http://www.vwr.com ملاحظہ کیجیے یا وی ڈبلیو آر ، ریڈنر کارپوریٹ سینٹر، بلڈنگ ون، سویٹ 200، 100 میٹسن فورڈ روڈ، ریڈنر، پنسلوینیا 19087 پر لکھیے۔

وی ڈبلیو آر اور ڈیزائن وی ڈبلیو آر انٹرنیشنل ایل ایل سی کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔

رابطہ: برائے ذرائع ابلاغ، ویلاری کولاڈو، ڈائریکٹر، کارپوریٹ کمیونی کیشز، وی ڈبلیو آر، +1-484-885-9338، Valerie_collado@vwr.com، یا انضمام و حصول کے لیے رابطہ: ٹیڈ پلکوونک، ایس وی پی اسٹریٹجی اینڈ کارپوریٹ ڈیولپمنٹ، وی ڈبلیو آر، +1-610-386-1390، ted_pulkownik@vwr.com

   

Related Posts

Leave a Reply