نئی تحقیق نے یوریل پاس سفر کی مقبولیت کی تصدیق کر دی

یوتریخت، نیدرلینڈز، 19 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

یوریل پاس بدستور ایک لازوال اور قیمتی پروڈکٹ ہے

نئی مارکیٹ تحقیق تصدیق کرتی ہے کہ جب معاملہ یوریل پاس کے پیش کردہ آرام، سکون  اور قدر کا ہو تو مسافر اب بھی سفر کو اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا کہ منزل کو۔

نصف سے زائد صدی سے یوریل پاس اپنے وسیع ریل نیٹ ورک کے ذریعے بجٹ کے حوالے سے فکر مند کروڑوں مسافروں (صرف 2011ء میں 451,227) کو بر اعظم کے بہترین شہروں اور ثقافتوں، دیہاتوں اور گھروں کا شاندار تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اور مارکیٹ تحقیق کے معروف ادارے انفوسرو ڈاٹ کام (Infosurv.com) کی نئی تحقیق کے مطابق سروے کیے گئے 70 فیصد سے زائد یوریل پاس صارفین اپنے ریل تجربات پر مطمئن یا بہت زیادہ مطمئن تھے اور دیگر لوگوں کو پیش کردہ سستے اور آرام دہ سفر کا مشورہ دے سکتے ہیں۔

گو کہ آج کل ہو سکتا ہے کہ پروازیں بسا اوقات کہیں تیز تر ہوں، لیکن اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مسافر آرام دہ ماحول اور آسانیوں کا حامل ایسا تجربہ چاہتے ہیں جو ریل کا سفر پیش کر سکتا ہے۔ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ریل کا سفر یورپ میں سب سے زیادہ عام ذرائع نقل و حمل میں سے ایک ہے (63 فیصد) اور تقریبا فضائی سفر کی سطح (66 فیصد) تک پہنچ رہا ہے۔

شمالی امریکہ اور آسٹریلیا میں یوریل گروپ جی آئی ای مارکیٹنگ کی جانب سے ریل سفر رحجانات اور غیر یورپی باشندوں کے نظریے کے بارے میں جاننے کے لیے کی گئی اس معیاری و مقداری تحقیق نے یوریل پاس کے حوالے سے عوامی شعور، اس کے استعمال اور رویے کے بارے میں اہم مارکیٹ معلومات اور بحیثیت مجموعی یورپی سیاحت کے  پسندیدہ ترین پہلوؤں کے بارے میں معلومات جمع کیں۔

تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ بر اعظم کی بیش بہا تاریخ اور تعمیراتی شاہکاروں نے 80 فیصد، متنوع کھانوں نے 51 فیصد، فنون اور ثقافت نے 48 فیصد، اور یورپ کے نظاروں نے 44 فیصد  جواب دینے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر اینا دیا اے سیکسا نے کہا کہ “یوریل کامیابی اس حقیقت  سے ظاہر کی جا سکتی ہے کہ ایک واحد یوریل پاس دورہ صرف ایک سفر میں یورپ کے مختلف مملک میں ان سب چیزوں کا تجربہ اٹھانے کو ممکن بناتا ہے۔”

جواب دینے والے کی اکثریت (78 فیصد) نے اہل خانہ اور (44 فیصد نے) دوستوں کے ساتھ سفر کیا، جو اس پیغام کو مضبوط کر رہا ہے کہ یوریل پاس (اور ریل) سفر  تمام عمر اور آبادیاتی خصوصیات کے حامل افراد کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

چند ممالک کے لیے پاسز بہت تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں کیونکہ 38 فیصد ممالک صرف ایک یا دو یورپی ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں اور 37 فیصد تین اورچار ممالک کا۔ پول شرکا فرانس (51 فیصد)، اطالیہ (37 فیصد) اور جرمنی (37 فیصد) کو سب سے مقبول یوریل پاس مقامات قرار دیتے ہیں (برطانیہ نے پول میں 48 فیصد جوابات حاصل کیے، لیکن یہ ملک اس وقت یوریل پاس پیشکش میں حصہ نہیں لے رہا)۔

آن لائن سیلز ایجنٹس ٹریول پیکیجز کی بکنگ میں خاص طور پر اہم ہیں کیونکہ 67 فیصد سے زائد جواب دینے والوں نے اپنے ٹکٹ آن لائن خریدے۔ مزید برآں 70 فیصد جواب دینے والوں نے اپنے پاس ایک سے چھ ماہ پیشگی خریدے، جو ظاہر کر رہا ہے کہ پاس یافتگان اپنے سفر کا ارادہ کافی پہلے باندھ لیتے ہیں تاکہ وہ اپنی خوابناک یورپی تعطیلات کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

 دیا اے سیکسا نے بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ “ہم خوش ہیں کہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ یورپی ریل سفر کی مقبولیت مستحکم انداز میں بڑھ رہی ہے، جو یوریل پاس پروڈکٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں شعور  اجاگر کرنے کی سطح برقرار رکھنے کے لیے یوریل  گروپ کا جوش و خروش مزید بڑھاتا ہے۔ بہرحال، یوریل پاس اب بھی یورپ کو دیکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔”

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

   

Related Posts

Leave a Reply