ملی سائرس اور جسٹن بیبر 29 اپریل کو میک-اے-وش (ر) کا ورلڈ وش ڈے (ر) منانے کے لیے خواہش پوری کرنے والی معروف شخصیات میں شامل ہوں گے

فینکس، 23 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

رواں سال خواہشات پوری کرنے والی مشہور شخصیات کا ایک خصوصی گروہ ورلڈ وش ڈے (ر) اور میک-اے-وش (ر) مشن کے بارے میں شعور اجاگر کرنےکے لیے بہبود عامہ کا اعلان [http://youtube.com/MakeAWishIntl ] (PSA) کرے گا۔ ملی سائرس اور جسٹن بیبر، اور دیگر معروف شخصیات، نے ورلڈ وش ڈے مہم کے لیے اپنی آوازیں پیش کی ہیں۔ اس اہم مقصد کی مدد کے لیے ملی سائرس نے نجی ملاقات اور خیر مقدم کے ذریعے آسٹریلیا، کینیڈا، ہسپانیہ اور امریکہ کے 8 بچوں کی خواہش پوری کی۔

(تصویر:  http://photos.prnewswire.com/prnh/527035)

میک-اے-وش 29 اپریل 2012 کو تیسرا سالانہ ورلڈ وش ڈے منائے گی، 48 ممالک میں ہزاروں افراد کے ساتھ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں خدمات انجام دیتی ہے۔ دیگر مشہور شخصیات جنہوں نے خصوصی ورلڈ وش ڈے پی ایس اے [http://youtube.com/MakeAWishIntl ] میں شرکت کی ہےمیں کیک باس کے بڈی ولاسترو، معروفبین الاقوامی فوٹوگرافر نائجل بارکر، ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا، اداکارہ ٹفنی تھیسن اور مزاح نگار جان اسٹیورٹ شامل ہیں۔

میک-اے-وش [http://www.worldwishday.org] زندگی کے لیے خطرناک امراض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرتا ہے اور انسانی تجربات کو امید، مضبوطی اور خوشی سے بھرتا ہے۔ میک-اے-وش 1980ء سے اب تک 290,000 سے زائد خواہشات پوری کر چکا ہے۔

میک-اے-وش کی جانب سے  بنایا گیا ورلڈ وش ڈے اس خواہش کے ابھرنے کی یاد کے لیے منایا جاتا ہے جس نے اک ایسے ادارے کی تخلیق کی جو آج خواہشات پوری کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی انجمن ہے۔ سات-سالہ کرس گریشیس کی پولیس افسر بننے کی خواہش کو 29 اپریل 1980ء کو فینکس، ایریزونا میں رضاکاروں نے پورا کیا۔

کرس کی خواہش اور فاؤنڈیشن کے کام کا جشن منانے کے لیے دنیا بھر میں میک-اے-وش کے ملحقہ ادارے، حصے اور حامی اپنی برادریوں میں اور آن لائن worldwishday.org [http://www.worldwishday.org] پر آن لائن خواہشات-پیش کرنے کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔

میک-اے-وش کے متعدد بین الاقوامی اسپانسرز ہمیں رواں سال ورلڈ وش ڈے منانے میں مدد دے رہے ہیں جن میں میٹل، ڈزنی اسٹورز ورلڈوائیڈ، سی این این انٹرنیشنل، ہار راک انٹرنیشنل اور رنگو اسٹارز لوٹس فاؤنڈیشن، بروکس برادرز، ٹائم ای ایم ای اے، ایشیا اور ساؤتھ پیسفک اور فورچیون یورپ، ایشیا اور ساؤتھ پیسفک میگزینز، این وائی ایس ای یورونیکسٹ، دی اٹلانٹک اینڈ آرنلڈ ورلڈوائیڈ شامل ہیں۔

میٹل 2011ء سے ورلڈ وش ڈے کا ساتھی ہے اور 2012ء مہم کے لیے فیاضانہ رقوم کی ادائیگی اور سماجی ابلاغ کی مہم کے ذریعے بدستور مضبوط ترین کارپوریٹ ساتھیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا کھلونے بنانے والا ادارہ عالمی میک-اے-وش برادری کے لیے اپنے خیراتی حصے میٹل چلڈرنز فاؤنڈیشن کے ذریعے سال بھر اپنی مصنوعات کے عطیے اور درکار افرادی قو فراہم کر کے خواہشات پوری کرنے میں مدد دے رہاہے۔

میک-اے-وش انٹرنیشنل کے بورڈ چیئر اور ڈزنی اسٹورز ورلڈوائیڈ کے صدر جم فیلڈنگ نے کہا کہ “ہر کسی کو ورلڈ وش ڈے پر دنیا بھر میں خواہشات کا جشن منانے کے لیے ورلڈ ایس ایم میں شمولیت ک موقع حاصل ہوگا۔ خواہش ایک بچے کی زندگی کو بہتر بناتی ہے اور یہ خواہش ہر کسی کے دل کو چھو جاتی ہے۔ ورلڈ وش ڈے دنیا بھر کے لوگوں کو خواہشات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور مدد فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ رواں سال، ہم نے دنیا بھر میں انفرادی شخصیات کو اپنی برادریوں میں ورلڈ وش ڈے میں شرکت کر کے اور worldwishday.org  [http://www.worldwishday.org] کا دورہ کر کے ورلڈ ایس ایم میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔”

ورلڈ وش ڈے کی دیگر چھلکیوں میں شامل ہیں:

–       ڈبلیو ڈبلیو ای سپر ااسٹار جان سینا، اپریل میں یورپ بھر میں بچوں کی خواہشات مکمل کریں گے، جن میں آئرلینڈ سے آرون (7)، اور برطانیہ سے مارک (7) اور ایلکس (7) شامل ہیں۔

–       کیک باس کے بڈی ولاسترو 11 بچوں کی خواہش پوری کریں گے، جن میں اطالیہ سے روبرٹو (16) اور ایلس (13)، اور پرتگال سے فابیو (15) شامل ہیں 23 اپریل کو نیو جرسی میں۔

–       بھارت: بھارت بھر میں 110 خواہشات پوری کر تے ہوئے، جن میں انیکت (10) کی پولیس افسر بننے کی خواہش بھی شامل ہے۔

–       پاناما: پاناما بھر میں 16 خواہشات پوری کرتے ہوئے، جن میں ایدونس (6) کی اپنا پاور وہیلز ٹ م کھلونا رکھنے کی خواہش بھی شامل ہے؛ ایک ورلڈ وش ڈے پارٹی برائے 50 خاندان سینمارک، ملٹی سینٹرو میں منعقد ہوگی جہاں میٹل سینٹرو امریکہ کی جانب سے کھلونے عطیہ کیے جائیں گے جو جشن میں مزید لطف بھر دے کا۔

–       ہسپانیہ: 24 اپریل کو گلوکار میگوئیل دراکو تینا ہارڈ راک کیفے میڈرڈ میں ایک براہ راست  تقریب میں اپنے پہلے البم کے گانوں پر کارکردگی پیش کریں گے جو میک-اے-وش ہسپانیہ کو فائدہ پہنچائیں گے۔

–       سنگاپور: ماہ اپریل میں 28 ریستوراں اپنی منتخب وش ڈش سے حاصل ہونے والی 50 فیصد آمدنی عطیہ کریں گے؛ سیموئل (4) ہاتھی کے موضوع پر ایک پارٹی دینے کی خواہش رکھتے ہیں

دنیا بھر کے ساتھ شمولیت اختیار کیجیے اور  worldwishday.org [http://www.worldwishday.org] پر عطیہ دے کر ورلڈ وش ڈے کے لیے اپنی تائید ظاہر کیجیے، مشہور سیلبرٹی پی ایس اے [http://youtube.com/MakeAWishIntl] شیئر کیجیے یا فیس بک اور ٹویٹر پر ان الفاظ کو پھیلائیے۔

میک-اے-وش (ر) کے بارے میں

میک-اے-وش (ر) زندگی کے لیے خطرناک امراض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرتا ہے تاکہ ان کے تجربات کو امید، قوت اور لطف سے بھر دیا جائے۔ خواہشات کو پورا کرنے کا اثر پورے عرصہ حیات پر محیط ہوتا ہے: اپنی بیماری کے خلاف جدوجہد کرنے والے بچوں کو تقویت بخشتا ہے، ان کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کرتا اور ان برادریوں کو متاثر کرتا ہے۔ فینکس میں قائم میک-اے-وش خواہشات کو پورا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو پانچ براعظموں کے 48 ممالک میں بچوں کو خدمات پیش کر رہا ہے۔ فیاضانہ عطیات دینے والوں اور دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد رضاکاروں کی مدد سے، میک-اے-وش 1980ء میں اپنے قیام سے اب تک 290,000 خواہشات کو پورا کر چکا ہے۔ میک-اے-وش انٹرنیشنل اور ورلڈ وش ڈے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  worldwishday.org [http://www.worldwishday.org] اور جانیے کہ آپ کس طرح ورلڈ ایس ایم میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

ذریعہ: ورلڈ وش ڈے اور میک-اے-وش

رابطہ: سیوبان کیر – ڈائریکٹر، برانڈ مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز، ای میل:  skerr@worldwish.org، ٹیلی فون: +44 (0)7428974282

   

Related Posts

Leave a Reply