تعلیم کے لیے جوش و جذبہ رکھنے والی آکسفرڈ کمپنی نے انٹرنیشنل ٹریڈ زمرے میں کوئنز ایوارڈ فار انٹرپرائز جیت لیا

آکسفرڈ، انگلستان، 25 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

آکسفرڈ رویال اکیڈمی نے برطانیہ کا معروف کاروباری ایوارڈ جیت لیا

http://www.oxford-royale.co.uk/oxford-summer-school.html

بین الاقوامی تعلیم کے لیے جوش و جذبہ رکھنے والے ادارے آکسفرڈ رویال اکیڈمی کو انٹرنیشنل ٹریڈ کے زمرے میں کوئنز ایوارڈ فار انٹرپرائز 2012ء سے نوازا گیا ہے ۔ یہ معروف اعزاز ہزاروں طلباء کو آکسفرڈ اور کیمبرج کے تاریخی جامعاتی شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے میں آکسفرڈ رویال اکیڈمی کی شاندار کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120425/527246-a)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120425/527246-b)

گزشتہ سات سالوں میں آکسفرڈ رویال اکیڈمی نے تحفظ پذیر، مسلسل پیشرفت، اور بچوں (13 سے 18 سال کے) اور بڑوں دونوں کے لیے اپنے تعلیمی پورٹ فولیو کو متنوع کیا ہے۔ گرما 2012ء میں آکسفرڈ رویال اکیڈمی 90 سے زائد ممالک کے طلباء کو آکسفرڈ اور کیمبرج کے شہروں  میں چھ مختلف کالجوں میں پڑھائے گا:

– بیلیول کالج، آکسفرڈ

– کلیئر کالج، کیمبرج

– کورپس کرسٹی کالج،آکسفرڈ

– لیڈی مارگریٹ ہال، آکسفرڈ

– سینٹ کیتھرین کالج، آکسفرڈ

– سینٹ پیٹرز کالج، آکسفرڈ

آکسفرڈ رویال اکیڈمی برطانیہ کے بین الاقوامی تعلیم کے شعبے میں قابل ذکر حصہ ڈالنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور دنیا بھر کے طلباء کو ایک بے مثال جامعاتی ماحول میں پڑھنے، خوبصورت و پرشکوہ گھروں اور قومی یادگاروں کو دیکھنے اور آکسفرڈ اور کیمبرج کی زبردست ثقافتی زندگی کا لطف اٹھانے کا موقع پیش کر رہا ہے۔

ہمارے گرما کورسز کی مسلسل کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ برطانیہ، اور خصوصاً آکسفرڈ اور کیمبرج کے شہر، دنیا بھر میں تعلیمی بنیادوں پر سفر کے بہترین مقامات کی حیثیت سے دیکھے جاتے ہیں۔

کوئنز ایوارڈ فار انٹرپرائز، برٹش ایجوکیشنل ٹریول ایسوسی ایشن کے بیسٹ ایجوکیشنل پروڈکٹ ایوارڈ کے  بعد آکسفرڈ رویال اکیڈمی کے اعزازات کی فہرست میں تازہ اضافہ ہے، آخر الذکر اعزاز اس نے 2010ء اور 2011ء میں جیتا تھا۔

مزید معلومات کے لیے ہمیں آن لائن ملاحظہ کیجیے: http://www.oxford-royale.co.uk/oxford-summer-school.html

– ویب سائٹ: http://www.oxford-royale.co.uk

– ہائی ریزولیوشن تصاویر درخواست کرنے پر دستیاب ہیں

آکسفرڈ رویال اکیڈمی کے بارے میں:

– قائم شدہ 2005ء

– 2010ء اور 2011ء میں برٹش ایجوکیشنل ٹریول ایسوسی ایشن کی بیسٹ ایجوکیشنل پروڈکٹ کی فاتح

– عروج کے زمانے میں 250 ملازموں پر مشتمل عملہ

– برٹش ایکریڈیشن کونسل اور برٹش کونسل سے منظور شدہ

– انگلش یو کے، اسٹڈی یو کے، ورلڈ یوتھ اسٹوڈنٹس اینڈ ایجوکیشنل ٹریول کنفیڈریشن کی رکن اور کونسل آف برٹش انٹرنیشنل اسکولز کی سپورٹنگ رکن

– تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.oxford-royale.co.uk

ذریعہ: آکسفرڈ رویال اکیڈمی

   

Related Posts

Leave a Reply