استانا اقتصادی فورم، 2012ء کا آغاز 22 مئی کو ہوگا قازقستان کے صدر اور 80 ممالک کے معروف عالمی معیشت دان شرکت کریں گے

استانا،  قازقستان،30 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

عالمی تبدیلی کے ماحول میں عالمی اقتصادی ترقی کے چیلنجز اور تناظر سے وابستہ 5 واں استانا اقتصادی فورم (AEF) 22 سے 24 مئی 2012ء تک استانا، قازقستان میں منعقد ہوگا۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے، کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53809-astana-economic-forum-kazakhstan

دیگر مہمانوں کے علاوہ فورم میں شرکت کریں گے: صدر جمہوریہ قازقستان، نظر بایف نور سلطان ابیشیوچ، سابق صدر وفاقی جمہوریہ جرمنی، ہورسٹ کوہلر، وزیر اعظم ریاست قطر شیخ حماد بن جاسم بن جبر الثانی، وزیر اعظم ترکی، رجب طیب اردوغان ، وزیر اعظم جارجیا گلیاری نکولوز زائرابووچ، 25 موجودہ و سابق وزراء، بین الاقوامی انجمنوں، کارپوریشنز اور کاروباری اداروں کے 40 رہنما، 12 نوبل انعام یافتگان اور دور حاضر کے عالی مرتبت مفکرین۔

فورم کی امتیازی ترین تقریبات میں سے ایک “رہنماؤں کا مذاکرہ: نئی مالیاتی و اقتصادی پالیسی” ہوگا، جہاں عالمی ترقیاتی مسائل پر ایک انٹرایکٹو بحث ہوگی جس میں معیشت، کاروباری، سیاست و ابلاغ عامہ کے حلقوں کی بزرگ ترین شخصیات شرکت کریں گی۔

فورم میں اہم مسائل پر گفتگو کے ذریعے مندرجہ ذیل کی ترقی کے لیے مختلف فارمیٹس میں 35 تقریبات شامل ہوں گی: تکمیل کے عمل، ریاستوں کی سماجی-اقتصادی  پالیسی، سیاحتی شعبہ، ملکیت دانش کا تحفظ، عالمی توانائی و ماحولیاتی حکمت عملی، سرمایہ کاری کھینچنا اور جدت طرازی کا نفاذ – جس میں 80 سے زائد ممالک سے 5 ہزار سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔

فورم کا اہم ترین نتیجہ جی-20 ممالک کے لیے ایک کھلے خط کی صورت میں نکلے گا جو عالمی معیشت میں بہتری اور اس کی ترقی کے لیے سفارشات کا حامل ہوگا، جو جی-8، جی-20، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک، اقوام متحدہ، اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی بھیجی جائیں گی۔

 جی-20 ممالک کے لیے ان سفارشات کو بنانے میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے۔ رابطہ جاتی پلیٹ فارم «جی-گلوبل» کے ساتھ تعامل کے لیے http://www.g-global.aef.kz پر جائیے۔ استانا اقتصادی فورم نے صدر جمہوریہ قازقستان نور سلطان نظربایف کی جانب سے شروع کیے گئے بین الاقوامی ورچوئل پروجیکٹ کی حیثيت سے اس سائٹ کو قائم کیا ہے ، تاکہ دنیا کو کساد بازاری کے خاتمے کے لیے حل تلاش کرنے میں مدد کے لیے شرکا کی تعداد کو بڑھایا جا سکے۔

پانچویں استانا اقتصادی فورم کا پروگرام، تصدیق شدہ مقررین کی فہرست اور فورم رجسٹریشن باضابطہ ویب سائٹ http://www.aef.kz پر دستیاب ہے۔

پانچویں استانا اقتصادی فورم کے منتظمین اور شریک-منتظمین میں شامل ہیں: ایسوسی ایشن “یوریشین اکنامک کلب آف سائنٹسٹس” ، جمہوریہ قازقستان کی 14 وزارتیں، جمہوریہ قازقستان کا قومی بینک، قومی ویلتھ فنڈ”سمروک-قازینا”، اقوام متحدہ، عالمی انجمن ملکیت دانش، اختراعِ نوبریٹن-ووڈز کمیٹی، میڈرڈ کلب، رشین اکیڈمی آف نیچرل سائنسز و دیگر کئی۔ فورم کے لیے ابلاغی مدد میڈیا ایجنسی سکسیس کے فراہم کرے گا۔

حوالہ جاتی معلومات کے لیے کال کیجیے:

یوریشین اکنامک کلب آف سائنٹسٹس ایسوسی ایشن

استانا،

جمہوریہ قازقستان

فون: +7 7172 70 18 12

ای میل: media@aef.kz

رجسٹریشن اور ایکریڈیشن معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

میڈیا ایجنسی سکسیس کے

استانا، جمہوریہ قازقستان

فون: +7 7172 48 20 26

ای میل: aef2012@media-agency.kz

   

Related Posts

Leave a Reply